نظام آباد:16 ؍ اپریل (اعتماد نیوز) محمد نصیر الدین سکریٹری حج سوسائٹی نظا م آباد کے پریس نوٹ کے مطابق عازمین حج 2016کیلئے بروز اتوار بتاریخ 17؍ اپریل 2016ء دس بجے صبح تا 12 بجے دوپہر بمقام کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد حضرت مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی کی زیر نگرانی انشاء اللہ ایک مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائیگا۔ جس میں ڈاکٹر خواجہ معین الدین ایم ڈی ، ڈاکتر لُبنی نوشین ایم ایس ، حیات ہاسپٹل خلیل واڑی نظام آباد اور ڈاکٹر واجد القادری ایم بی بی ایس، میڈیکل ہیلت سنٹر ارسہ پلی نظام آباد طبی معائنہ کے بعد عازمین حج کو میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ جاری کریں گے۔ ریاستی
حج کمیٹی کی ہدایت کے مطابق چونکہ عام نوعیت کے سرٹیفکٹ قبول نہیں کئے جائیں گے۔ اس لئے صرف حج کمیٹی کے مقررہ نمونہ فارم کے مطابق ہی یہ سرٹیفکٹ ہونے چائیں۔ حج سوسائٹی کی جانب سے مقررہ نمونہ فارم کے سرٹیفکٹ عازمین حج کو اس کیمپ کے دوران مفت مہیا کئے جائیں گے۔ البتہ ایسے عازمین حج جو کسی ڈاکٹر کے زیر علاج ہوں وہ اپنی چھٹی یا نسخہ ضرور ساتھ لائیں تاکہ ڈاکٹر س کو بعد معائنہ سرٹیفکٹ لکھنے میں آسانی ہوں ۔ تمام عازمین حج کو اپنی پہلی قسط کے چالان کے ساتھ یہ سرٹیفکٹ بھی حج کمیٹی کے پاس لازماً داخل کرنا ہے ۔ تمام عازمین حج ( مرد و خواتین ) سے گذارش ہے کہ وہ اس کیمپ سے استفادہ فرمائیں ۔ عازمین کو حج اور عمرہ سے متعلق کتاب بھی دی جائے گی۔